25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:20
کراچی:پولیس وین الٹنے سے اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک ، 4 زخمی
اے آر وائی - کراچی میں پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار سمیت تین افرادہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ کراچی کے علاقے کلفٹن دو تلوار کے قریب پولیس وین بنگلے کی دیوار سے ٹکراگئی ، جس کے باعث پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش نا ک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق وین میں پولیس اہلکار اور ان کے قریبی رشتہ دار سوار تھے، وین تیزرفتاری کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ کربری طرح بنگلے سے ٹکرائی۔ بنگلے کی دیوار بھی گرگئی ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔