25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:20
کراچی میں فائرنگ او رپر تشدد واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی کارباری مراکز بند ہوگئے ۔ کراچی میں فائرنگ او رپر تشدد واقعات میں ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
رضویہ کےقریب گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائیوں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر مشتعل افرادنےبس کو آگ لگادی۔ اورنگی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت تین افراد جان بحق ایک زخمی ہوگئے، مقتولین کی شناخت غلام حیدر، شاہد اور ندیم کے ناموں سے ہوئی۔
شاہ فیصل عظیم پورہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا گلشن اقبال میں بھی نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
درخشاں کے علاقے کنٹری کلب اپارٹمنٹ کے قریب مسلح افراد نے ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے بیس سالہ جہانزیب پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ پرانا حاجی کیمپ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمدملی ہے۔