25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:28
دھند کے باعث میاں چنوں میں ٹریفک حادثے میں5افراد جاں بحق
اے آر وائی - لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات سے صبح تک دھند کا راج رہا،رات سے بند لاہور ائیر پورٹ اور موٹروے کو دھند چھٹنے کے بعد کھول دیا گیا۔دھند کے باعث میاں چنوں میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہر شام سےصبح تک دھند کی لپیٹ میں رہے ۔ لاہور کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ صبح دھند چھٹنے تک بندرہا ۔ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور آنے والی انٹرنیشنل فلائٹس کا رخ بھی کراچی کی طرف موڑ دیا گیا، حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے بھی صبح تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی۔
دھند کے باعث کئی مقامات پر حادثات بھی ہوئے ، میاں چنوں کار اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا ۔ جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،دنیا پور روڈ پر دو مسافر ویگنیں آپس میں ٹکراگئیں جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے ، احمد پورشرقیہ میں رحیم یارخان روڈ پر کار اور ٹرالر میں میں تصادم کے نتیجے میں خاتوں سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔