تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:0

راولپنڈی میں آتشزدگی،فوم کا گودام اور2 گاڑیاں جل کر خاکستر

اے آر وائی - راولپنڈی میں دومختلف مقامات پر آگ لگ گئی ، دھوئیں سے متعدد افراد بیہوش ہوگئے،آگ سے ہوٹل کے مختلف حصے،فوم کا گودام اور دو گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ہوٹل کے تہہ خانے میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس ہوٹل میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل گیا ۔



آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانےکیلئے وفاقی دارلحکومت سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا۔ اس موقع پر عمارت سے مختلف قیمتی سامان بھی نکالا جاتا رہا۔ تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ آتشزدگی سے عمارت بری طرح تباہ ہوگئی۔



راولپنڈی میں ہو کوئلہ سینٹر کے قریب فوم کے گودام میں بھی اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ، جس کے دھوئیں سے متعدد افراد بیہوش ہوگئے۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔آگ کی زد میں آکر مقامی افراد کی دو گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں ،مزید نقصانات سے بچنے کیلئے علاقہ مکینوں نےقریبی گیس سیلنڈر اور دیگر دکانوں کو بروقت خالی کردیا۔ فائر بریگیڈ کی سترہ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.