25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:8
لاہور: دونوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج
اے آر وائی - کوٹ رادھاکشن میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے دونوجوانوں کے واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا جبکہ تاجروں نےشٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ گزشتہ رات دوران ڈکیتی ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے واقعہ پر انجمن تاجران واہل علاقہ نے آج صبح شدید اجتجاج کیا تمام مارکیٹیں اور بازار بند کردیے گئے۔
مظا ہر ین نے پورے شہر میں ریلی نکالی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کوٹ رادھاکشن میں آئے روز چوریاں،ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں معمول بن گئ ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات ہونے والے معصوم اور بے گناہ نوجوانوں کا قتل انتظامیہ کی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے ملزمان کی گرفتاری تک ہمارا اجتجا ج اور دھرنا جاری رہے گا ۔