تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:57

اورنگزیب فاروقی قاتلانہ حملے میں بچ گئے،6افراد ہلاک

اے آر وائی - مولانا اورنگزیب فاروقی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ دہشت گردی کے واقعہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے، گلشن اقبال اور اطراف علاقوں میں شدید کشیدگی برقرارہے۔



امن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیے والے بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پربھی شہر قائد امن کا متلاشی رہا، دن دھاڑے مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ مذہبی رہنما اپنے ڈبل کیبن گاڑی اور سیکیورٹی پر تعینات سرکاری عملے اور پرائیویٹ گارڈز کے ہمراہ اپنے مرکز صدیق اکبر جا رہے تھے کہ گلشن چورنگی اورموتی محل کے کے درمیان پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ سے دس دہشت گردوں نے مولانا کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے واقعے میں اورنگزیب فاروقی کے دو گارڈ اور پولیس اہلکارگولیوں کا نشانہ بنے،فائرنگ کے واقعے میںمولانا کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا،ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مولانا کی گاڑی فٹ پاٹھ سے جا ٹکرائی جس سے مولانا زخمی ہوگئے۔



دہشت گردی کے اس واقعہ میں راہ گیرعلام سروراورگارڈز سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے،واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،فائرنگ کے واقعے کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور متعدد علاقوں میں ہنگامہ آرائیاور گلشن اقبال سخی حسن، ناگن چورنگی، لسبہلہ اور گرومندر مین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.