تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:29

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 13افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تیرہ افراد موت کی نیند سلا دیئے گئے ۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں سخت کشیدگی اور کاروبار زندگی معطل ہوگیا۔



شہر کراچی میں موت کاکھیل جاری ہے، تعطیل کے بعد باوجود تارگٹ کلرز اپنا کام دکھاتے رہے ،اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت تین افرادگولیوں کی زد میں آگئے ، مقتولین کی شناخت غلام حیدر ،شاہد اور ندیم کے نام سے ہوئی،شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا،درخشاں کے علاقے کنٹری کلب اپارٹمنٹ کے قریب مسلح افراد نے ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے جہانزیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا، شیر شاہ کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں بھی ملیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.