26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:0
کراچی:آج اہلسنت والجماعت کی جانب سے ہڑتال کا اعلان
اے آر وائی - کراچی میں آج اہلسنت و الجماعت کی جانب سے ہڑتال کا اعلا ن ،ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی ۔
منگل کے روز گلشن اقبال میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں چار پولیس اہلکار اور دو گارڈز جاں بحق ہوئے واقعے کے خلاف اہلسنت و الجماعت کی جانب سے آج کراچی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے مو لانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ کارکنان پر امن رہیں۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکریٹری محمود خان آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جائیگی ،ٹرانسپوٹرزکا کہنا تھا کہ منگل کے روز دو بسوں کو نذر آتش کیا گیا تھا اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جائیگی۔