26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:40
لاہور، میٹرو بس کا آزمائشی طور پر اجرا
اے آر وائی - یوم قائد اعظم کے موقع پرکلمہ چوک سے گجو متہ تک میٹرو بس سروس کا آزمائشی طور پر اجرا، ترک کمپنی کے ڈرائیور کے علاوہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے خود بھی میٹرو بس چلائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، وزیراعلیٰ کے مشیران، ترک اور چین کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بس میں سوار ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا اس سروس سے ٹرانسپورٹ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئے گی، لوگوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے نجات ملے گی۔ ان کا کہنا تھاابھی آزمائشی طور پر میٹروبس چلائی ہے،بہت جلدعوام کی سہولت کے لئے میٹروبسیں رواں دواں ہوں گی۔