26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:50
صوابی:فائرنگ سے چار خواتیں،ایک بچی سمیت چھہ افراد ہلاک
اے آر وائی - صوابی میں رات گئے گھریلو تنازعے نے چار خواتین اور ایک بچی سمیت چھ افراد کی جانیں لے لیں۔
صوابی کے علاقے سرد چشمہ میں رات گئے نامعلوم شقی القلب ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو بیدردی سے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاں بحق افراد میں ماں، باپ، تین شادی شدہ بیٹیاں اور ایک نواسی شامل ہیں۔
ڈی پی او صوابی کے مطابق افسوسناک واقعہ گھریلو ناچاقی کی بناء پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ قتل ہونے والے افراد کے قریبی رشتہ داروں نے افسوسناک واقعے میں گھر کے سربراہ امیر نوش نامی شخص کے تینوں دامادوں پر شبہ ظاہر کیا ہے جن سے ناچاقی کی بناء پر امیر نوش کی بیٹیاں ناراض ہو کر اپنے میکے آگئی تھیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ امیر نوش کے دامادوں کی تلاش بھی جاری ہے۔