تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:38

تنگوانی:خسرہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 58 ہو گئی

اے آر وائی - تنگوانی کے گاوں میرعلی نندوانی میں دو سالہ بچہ کریم بخش نندوانی خسرہ کی بیماری سے جاں بحق۔ضلع بھر میں جاں بحق بچوں کی تعداد58ہوگئی۔



نجی اسپتال ذرائع کے مطابق پورے ضلع کے اندر خسرہ کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ہے، سینکڑوں بچے اس میں مبتلا ہیں یہ بیماری غذا نہ ملنے اور گندہ پانی پینے کے باعث ہوتی ہے محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی میڈیکل ٹیم مقرر کی گئی نہ ہی متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔



ڈی ایچ او ڈاکٹر رانو کے مطابق ضلع بھر میں ہلاک شدگان کی تعداد 13ہے ہم نے تین رکنی ٹیم مقرر کی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی کہ کتنے بچے متاثر اور کتنے بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.