تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:49

لاہور:بھٹے پر قید شیرخوار بچے، خواتین اور مزدور بازیاب

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر اینٹوں کے بھٹے پر قید خواتین اور شیرخوار بچوں سمیت باون مزدوروں کو بازیاب کروا لیا ۔ عدالت کو تمام مزدوروں کر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔



جسٹس یاور علی نے خیر محمد نامی شہری کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست کی سماعت کی درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رائے ونڈ کے علاقے میں واقع حاجی نصیر کے اینٹوں کے بھٹہ پر ان کے خاندان کے باون افراد گزشتہ چار ماہ سے محبوس ہیں جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی ہے جبکہ محبوس افراد میں شیرخوار بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔



عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر بھٹہ پر قید تمام مزدروں کو رہا کروا لیا جن میں بیس بچے ،دس خواتین اور بائیس مرد شامل ہیں ۔عدالت نے تمام مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا ۔بھٹہ مزدوروں کا کہنا تھا کہ بھٹہ مالک نہ صرف ان سے جبری مشقت لیتا ہے بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.