26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:0
کراچی،انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
اے آر وائی - انٹرمیڈیٹ بورڈ نے انٹر کامرس سال اول کے ریگولر اور پرائیوٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
انٹر کامرس سال اول ریگولر میں مجموعی طور پر 33460امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 15892تمام پرچوں میں کامیاب رہے۔ریگولر امتحانات کامیابی کے تناسب سے47.5فیصد رہا ۔
دوسری جانب انٹر کامرس سال اول پرائیوٹ میں مجموعی طور پر 9043امیدواروں نے شرکت کی ،پرائیوٹ امتحانات میں1579تمام پرچوں میں کامیاب رہے۔کامیابی کا تناسب پرائیوٹ امتحانات میں 18فیصد رہا۔