26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:1
کراچی: سہراب گوٹھ میں بم دھماکہ، سات افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بم دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے مسجد کے باہر عصر کی نماز کے وقت کیا گیا۔ الاآصف اسکوئر کے قریب جنت گل ٹاؤن میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ بارودی مواد کوحاجی خان مسجد کے باہراس وقت اڑا یا گیا جب مسجد میں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ نمازی موجود تھے۔ دھماکے سے مسجد کی دیوار کو نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا،جس کی واز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئے ہیں۔