26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:9
کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،رابطہ کمیٹی
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہرمیں اچانک فرقہ وارانہ قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں متعدد معصوم و بیگناہ شہریوں کے ہلاکت وزخمی ہونے پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں تسلسل کیساتھ معصوم وبیگناہ شہریوں کے قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری ہے مگرقانون کے محافظ ان دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے خاموش تماشائی بننے ہوئے ہیں ۔
رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں قتل وغارتگری کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور قتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو کوگرفتارکرکے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔