26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:20
اسلم بھوتانی کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا،صادق عمرانی
اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرصوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ اسمبلی بلوچستان اسلم بھوتانی کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔
ڈیرہ مرادجمالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں قانون اورآئین کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں، کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ان کا کہنا تھا اسمبلی کے اجلاس میں آمرانہ اورجابرانہ ماحول تھا ۔