26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:30
پروفیسر غفور احمد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
اے آر وائی - سینئر سیاستدان اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر غفور احمدپچاسی برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔
پروفیسر غفور احمد کا شمار پاکستان کے سینئر ترین سیاست دانوں میں ہوتا تھا،انہوں نے انیس سو پچاس میں جماعت اسلامی سے وابستگی اختیار کی اورمرکزی نائب امیر بھی رہے، وہ سینٹر ، رکن قومی اسمبلی ،وفاقی وزیر اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر سن کر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ پروفیسر غفور احمد کے سوگوارن میں تین بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل ہیں ان کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔