تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:55

کراچی:ایف بی ایریامیں دولہا اور باراتی لٹ گئے

اے آر وائی - کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دولہا سمیت چار باراتیوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔



پولیس کے مطابق چالیس سالہ انعام الحق فیڈرل بی ایریا میں واقع ہال سے نکاح کے بعد چند دوستوں کے ساتھ گھر کے لیے نکلا کہ دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور نقد رقم موبائل فون لوٹ لیئے جن کی مالیت دو لاکھ سے زیادہ تھی۔



واقعے کے بعد دولہا اور اسکے اہل خانہ سمن آباد پولیس اسٹیشن پہنچے ا ورواقعے کا مقدمہ درج کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.