27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:58
مظفرگڑھ:تعلقات کے شبہ میں محنت کش کی آنکھیں نکال دی گئیں
اے آر وائی - مظفر گڑھ میں ناجائز تعلقات کے شبے میں سات افراد نے محنت کش کی دونوں آنکھیں نکال دیں۔ جسے تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
تھانہ جتوئی کوٹلہ سلطان میں اٹھائیس سالہ رمضان کھیت میں کام کررہا تھا کہ غلام فرید ،سجاد حسین ،ریاض اور مشتاق اسے ڈیرے پر لے گئے ۔ ملزمان نے مبینہ طور پر رمضان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری سے دونوں آنکھیں نکال کر کھیتوں میں پھینک دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر جتوئی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ محمد رمضان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کے بھائی کے مطابق رمضان آٹھ بچوں کا باپ ہے۔