تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:55

کوئٹہ:فائرنگ سےحساس ادارے کے دو اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افرا د کی فائرنگ سے حساس ادارے کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔



،پولیس حکام کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں اچکزئی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے دو اہلکاروں کو اس وقت کلاشنکوف سے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔



فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال پہنچادی گئی جبکہ دوسرا سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.