تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:47

کوئٹہ میں دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کے بعد ہلکی برف باری

اے آر وائی - کوئٹہ میں دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کے بعد ہلکی برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قلات، برشور اور زیارت میں بھی موسم سرما کی دوسری برف باری شروع ہوگئی۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔



صوبائی دارلحکومت میں جمعرات کے صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا جس کے بعد شام کو ہلکی برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے ایک درجے نیچے گرگیا جبکہ قلات زیارت اور کان مہترزئی میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا ہے۔



کوئٹہ اور زیارت میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مختلف علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ شدید ہوگیا ہے۔ زیارت میں شہریوں نے ایندھن کے لئے متبادل ذرائع کا استعمال شروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژن میں موسم سرد رہے گا اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.