27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 23:6
نواب شاہ:ٹرک مکان میں گھس گیا،3افرادجاں بحق
اے آر وائی - نواب شاہ میں بجری سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر کچے مکان میں گھس گیا۔ سترہ افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ ملک کالونی میں پیش آیا ، ٹرک ریت سے بھرا ہوا تھا جو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا ، بے قابو ٹرک سڑک کنارے ایک کچے مکان میں گھس گیا جس کے باعث مکان منہدم ہو گیا اور اس میں موجود پانچ افرد ملبے تلے دب گئے ، حادثہ ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ۔