27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 23:15
اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کی ایف ائی آر درج
اے آر وائی - جماعت اہلسنت ولجماعت کے مرکزی رہنمامولانہ اورنگزیب فاروقی پر دہشت گردانہ قاتلانہ حملے کی ایف ائی آرگلشن اقبال تھانے میں اڑتالیس گھنٹوں بعد درج کر لی گئی،ایف ائی ارحملے کے وقت مولانا اورنگزیب فاروقی کے ساتھ موجود اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے زمہ دار ناصر چودھری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔
ایف ائی ار میں حملہ اووروں پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں ،ڈی ایس پی فرحت کمال کے مطابق ایف ائی ارنمبر 981/12میں تین حملہ اور وں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جنہوں نے چار مختلف اقسام کے اسلحہ سے مولانا فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردی کی ،جن کی شناخت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم تمام تفتیش کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ ڈی ایس پی فرحت کمال کا کہنا ہے کہ اب تک دہشت گردی کے اس حملے کا کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔ زخمی ہونے والے دو افرد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جو راہ گیر تھے،جائے وقوعہ پر پولیس کی کوئی موبائل موجود نہیں تھی جس کے وجہ گلشن تھانے کا وسیع حدود اور کم نفری ہے۔
ایف ائی ار درج کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنت والجماعت کے زمہ دار ڈاکٹر محمد فیاض کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل حسن عسکری رضا پر حملے کی ایف ائی ار گلشن تھانے میں درج کی گئی تھی جس میں مولانا اورنگزیب کو نامزد کیا گیا تھا س لئے ہمیں یقین ہے کہ مولانا پر حملے میں یہی ہوگ ملوث ہیں جن کا تعلق وحدت المسلمیں سے ہے ، اس لئے ان کے خلاف فوری کارروائی کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے عینی شاہدین ان مجرمان کی شناخت خود کریں گئے۔