تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:37

ڈیرہ مرادجمالی:جھونپڑیوں میں آتشزدگی،6افرادجاں بحق

اے آر وائی - ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ محمد عمر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کےباعث تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ آگ لگنے کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب تمام خاندان گہری نیند سویا ہوا تھا۔



آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چار جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا اور ہوا کی شدت تیز ہونے کے باعث آگ پورے علاقے میں پھیل گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔ ہوا تیز ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مگر دوگھنٹے کی جدوجہد کےبعد آگ پرقابو پالیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.