28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:58
کراچی کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے3 واقعات
اے آر وائی - کراچی میں صبح سویرے آگ لگنے کے تین واقعات رونما ہوئے۔کراچی میں دکان میں اور رہائشی علاقہ شامل ہے۔ دکانوں کو جزوہ نقصان پہنچا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک دس میں بنگلے کے باہر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر بر وقت قابو پا لیا گیا۔
دوسری جانب بہادر آباد میں واقع ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر بھی فائر بریگیڈ نے تھوڑی دیر میں قابو پا لیا۔ اس کے علاوہ گارڈن کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت کے نیچے دو دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ڈرائی کلین کی دکان جل گئی اور قریبی دکان کو جزوی نقصان پہنچا۔