28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:16
لاہور:گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق
اے آر وائی - لاہور میں داتا دربار کے قریب گیس سے دم گھٹنے کے باعث دو مزدور دم توڑ گئے۔لاہور داتا دربار پولیس کے مطابق گوجر خان کا رہائشی چمن خان اور فاروق آباد کا رہائشی افضل خان داتا دربار کے باہر ریڑھی لگا کر گھر والوں کا پیٹ پالتے تھے ۔دونوں نے دربار کے قریب ایک کمرہ رہائش کے لیے کرائے پر لے رکھا تھا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شدید سردی کے باعث دونوں نے انگیٹی میں کوئلے جلاکر رکھ دئیے اور سو گئے جس کے باعث زہریلی گیس کمرے میں بھر گئی اور دونوں دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے میں جمع کرواکے ورثا کو اطلاع کر دی ہے۔