تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:56

پنجاب اسمبلی:پولیو مہم پرحملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی میں انسداد پولیو مہم پر حملوں کیخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قائم مقام اسپیکر رانا مشہود احمد خان کی زیرصدارت اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرکے ن لیگ کے ایم پی اے اعجاز احمد خان نے قرارداد پیش کی جس میں پولیو ورکرز کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین اور خاندان سےاظہار تعزیت کیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور یونیسف متاثرہ علاقوں میں فی الفور انسداد پولیو مہم بحال کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.