تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:55

شہر میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے،سی سی پی او لاہور

اے آر وائی - سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے تاہم موبائل اور وائرلیس فون کی بندش کا فیصلہ موقع محل دیکھ کر کریں گے۔ لاہور میں نجی کمپنی کی جانب سے پولیس افسران کو اچھی کارکردگی پر دئیے جانے والے انعامات کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ حساس اداروں نے لاہور میں دہشت گردی کی وارننگ جاری کی ہے۔ وزارت داخلہ کی مشاورت اور موقع محل دیکھ کر موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔



ٹائنو سیرپ کے حوالے سے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ تفتیش میں کافی پیش رفت ہوئی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ذمہ واروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ اسلم ترین کا کہنا تھا کہ لاہور میٹرو منصوبے کی بسوں کی ایک کھیپ وصول کرنے کے لئے لاہور پولیس کے افسران کراچی پہنچ چکے ہیں تاکہ انھیں مکمل سیکورٹی اور حفاظت میں لاہور پہنچایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.