28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:15
بورے والا: فیکٹری مالکان کا 2مزدوروں پر وحشیانہ تشدد
اے آر وائی - بورے والا میں چوری کے شبہ میں فیکٹری مالکان نے دو مزدوروں کو کئی روز تک یرغمال بنا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا. بورے والا کے علاقے لڈن روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری کے مالکان نے چوری کے شبہے میں دو مزدورون طارق اور سلیم کو دو روز تک یرغمال بنا کر رکھا ۔اور ان محنت کشوں پر بدترین تشدد کرتے رہے دونوں مزدوروں کے بدن پر گہرے زخم آئے اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں چھوڑ دیا ۔
بعد میں ان مزدوروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا ۔ اسپتال میں میڈیا سے بات چیت میں طارق اور سلیم کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک ملک نذیر کے بیٹوں احسن اور کاشف نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر انسانی سلوک کیا ۔ پولیس نے بھی متاثرہ نوجوانوں کی مدد نہیں کی اور بااثر افراد کا ساتھ دے رہی ہے ۔ محنت کشوں کے والدین وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔