تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:58

زہریلے شربت ٹائنو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21ہوگئی

اے آر وائی - کھانسی کے زہریلے شربت ٹائنو سے گجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے. دونوں شہر میں یہ قاتل دوا فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور ز سیل کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



لاہور میں کئی قیمتی جانیں نگلنے کے بعد قاتل سیرپ ٹائنو نے گجرنوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کئی گھرانوں کے چرا غ گل کردیے ۔ گجرانوالہ کے مختلف علاقوں کامونکی ضلع دیدار سنگھ گرجاک فرید ٹائون میں ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں میں نندی پور گجرانوالہ کے سابق نائب ناظم عرفان بھی شامل ہیں ۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر گجرانوالہ سے سے گیارہ متاثرہ مریضوں کو لاہور کے میئو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ جبکہ سول اسپتال گجرانوالہ میں درجنوں مریض زیر علاج ہیں گجرانوالہ کے پیکج سے دو ساٹس لگائیں ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں بھی ٹائنو اور کوریکس سیرپ پینے سے ہلاکتیں ہوئں ۔



نشہ آور شربت فروخت کرنے والے کئی میڈیکل اسٹور سیل کردیے گئے ہیں اور درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت نے بیس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو سراغ لگائیں گی کہ آیا یہ سیرپ کہاں کہاں فروخت ہورہا ہے اس قاتل سیرپ پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور میں بھی اس اس سیرپ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے اس سیرپ کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.