تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 23:38

کراچی میں گاڑیوں کے شوروم پر دستی بم حملے

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گاڑیوں کے شوروم پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ شوروم کے ملازمین کاکہنا ہےکہ حملہ بھتہ نہ دینے پرکیاگیا۔



پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنارتھ سیکٹر چار میں واقع شوروم پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے ،جس کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ دکان کے باہر کھڑی گاڑی اور چار رکشے بری طرح متاثر ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔



شو روم ملازمین نے بتایاکہ واقعہ بھتہ نہ دینے کے باعث پیش آیا۔چند روز سے نامعلوم افراد دس لاکھ روپے بھتے کیلئے کال کررہے تھے ۔ پولیس نےواقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.