تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:15

کراچی:جھگیوں میں آگ لگنے سے 2افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤ ن میں واقع جھگیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ دس سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔



فائر بریگیڈحکام کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع جھگیوں میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور دس سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ حاملہ خاتون اور اس کا شوہر جھلس کر جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔



مقامی افراد کے مطابق پینتیس سالہ آمنہ اور اس کا شوہر جھگی میں سو رہے تھے کہ آگ نے انہیں لپیٹ میں لے لیا اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابوپالیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.