29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:36
کوئٹہ:دم گھٹنے سے میاں بیوی سمیت بچہ جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں گیس کے اخراج کے نتیجے میں دم گھٹنے سے میاں بیوی سمیت بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
گیس لوڈشیڈنگ نے سوئے ہوئے جاوید کے خاندان کو ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سلا دیا،کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی کا رہائشی جاوید، اپنی اہلیہ اور چار سالہ بچے کے ساتھ کمرے میں مردہ پایا گیا،صبح معمول کے خلاف جاوید اور اس کی اہلیہ نہ جاگےتو گھر والے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے۔
پولیس کے مطابق جاوید گیس ہیٹر چلا کر سو رہا تھا، کہ رات کے کسی پہر گیس بند ہوگئی۔گیس بحال ہونے پر کمرے میں خارج ہوتی رہی جس سے کمرے میں سوئے افراددم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔