29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:46
کراچی میں فائرنگ سے2افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون نمبر پانچ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاشان نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔ دوسرا شخص لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا۔ نیوکراچی میں مدینہ پمپ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔