29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:58
کراچی:31دسمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی
اے آر وائی - کراچی میں نئے سال کی آمد پر ہنگامہ آرائی ، ہوائی فائرنگ اور دیگر ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔
کراچی میں سال نو کے موقعے پر ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ روکنے کے لیے پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 31دسمبر کی شام 5بجے سےصبح5بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔12گھنٹے کیلئے موبائل سروس بھی بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ بالخصوص کلفٹن میں ساحل سمندر کا علاقہ ٹریفک اور عام لوگوں کیلئے بند رہے گا۔سی ویوکے اطراف پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف رہائشی افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد جانے کی اجازت ملے گی ۔
پولیس کے مطابق دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش پرپابندی ہوگی،بغیرسائیلنسر موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان کے کے اسلحے کالیباریٹری ٹیسٹ ہوگاہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔