تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:55

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سیٹلائٹ پولیس تھانے کی موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ غوث آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔



جاں بحق اہلکاروں کی نعشیں سول ہسپتال پہنچادی گئیں جبکہ زخمی اہلکار کو سول کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔



انہوں نے جاں بحق پولیس آفیسر اور اہلکاروں کے لواحقین کے لئے فی خاندان بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر نے سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سخت حالات میں قربانی دے رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.