30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:16
چارسدہ:انسدادِپولیو ٹیم پر حملے کے منصوبہ سازگرفتار
اے آر وائی - چارسدہ میں خفیہ ایجنسی نے کارروائی کوتے ہوئے انسدادَپولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے دو ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلئے ہیں۔
خفیہ ایجنسیوں نےکارروائی کرتے ہوئے چارسدہ کے علاقے بٹگرام سے درویش اور شفیق نامی افراد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے انیس دسمبر کو پولیو ٹیم پر حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ڈی سی او چارسدہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان انیس دسمبر کو ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ملزمان کے تسرے ساتھی کی تلاش کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔