تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:36

ٹائینو سیرپ کا تجزیہ لندن سے کرایا جائے گا

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر ٹائینو سیرپ کا تجزیہ لندن سے کرایا جائے گا ۔ گوجرانوالہ میں دوائی کو بطور نشہ استعمال کرنے سے ہلاک افراد کی پچیس ہوگئی ۔



نشہ آور ٹائینو سیرپ کے حوالے سے محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ادویات میں شامل ہونے والا خام مال بھارت سے درآمد کیا گیا تھا۔بھارتی کمپنی کنڈوشر کی جانب سے منگوائے گئے خام مال میں ڈیکسٹرومیتھارفین کی مقدار پچیس فیصد کم تھی ۔



دوسری جانب اصل حقائق جاننے کے لئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے حکم پر نشہ آور دوا کا تجزیہ لندن کی لیبارٹری سے کرایا جائے گا۔ محکمہ صحت اور پولیس نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کراب تک سات ہزار نشے آور سیرپ کی بوتلیں قبضے میں لی جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔



وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی معاون خواجہ سلمان رفیق نے بھی ہنگامی دورہ کر کے محکمہ صحت کی اب تک کی کارروائی کا جائزہ لیا۔ ادھر قاتل سیرپ پر مکمل پابندی لگانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.