تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:38

کراچی:ٹارگٹ کلنگ،فائرنگ کے واقعات،5افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کےواقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے ،اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، فیروز آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے سابق عہدیدارمولانا رفیق الخلیل جاں بحق ہوگئے ، مقتول عالمگیر مسجد بہادرآباد کے پیش امام تھے۔



بلدیہ ٹاون میں بھی دہشتگردوں نے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا ، اورنگی ٹاون نمبر پانچ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاشان نامی نوجوان دم توڑ گیا۔ لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ سخی حسن چورنگی کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا ، نیوکراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.