30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:47
کراچی:جسم سے دھماکہ خیز مواد بندھا ہونے کی افواہ پر بھگدڑ
اے آر وائی - کراچی میں تھانہ عیدگاہ کی حدودو میں واقع سول اسپتال میں زخمی شخص کے جسم سے دھماکہ خیز مواد بندھا ہونے کی افواہ پر بھگدڑ مچ گئی۔
اسپتال انتظامیہ کیمطابق گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے شخص ذاکر کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کی گیا جہاں اسکے جسم سے مشکوک چیز بندھی دیکھ کر اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی عملہ اور زیر علاج مریض فوری اسپتال سے بھاگ گئے اور پولیس کو طلب کیا گیا تاہم پولیس نے بعد میں اس بات کو کلیئر کیا کے زخمی شخص کی جیکٹ میں موجود چیز دھماکہ خیز مواد نہیں بلکہ لڈو ہے۔