30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:59
لیہ میں سادہ لوح افراد کو جعلی پیر نے لوٹنا شروع کردیا
اے آر وائی - لیہ میں سادہ لوح افراد کو جعلی پیر نے لوٹنا شروع کردیا۔علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے جعلی پیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لیہ کی تحصیل چو بارہ میں اکبر بٹرنامی شخص نے علاقے میں پیر کا روپ دھار کر سادہ لوح افراد کولوٹنا شروع کردیا، بھنگی با با کے نام سے مشہو راکبر بٹر اپنی قبر تیار کرکے اس پر عرس بھی کروا رہاہے، جسے وہ جائز قرار دیتا ہے ساٹ ۔۔۔پیر بھنگی بابا اسلا می تعلیما ت سے نا بلد جعلی پیر علاج کیلئے لوگوں کو چو لہے کی را کھ تجویز کرتا ہے۔
علاقہ مکین بھی جعلی پیر کی کارستانیوں سے پریشان ہیں۔ مقامی افرادنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی پیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔