تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:7

جہلم : کمرے میں گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - جہلم میں کمرے میں گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق اور تین کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔



سٹی ایریا جہلم میں واقع شادی ہال میں باروچی کا کام کرنے والے دو افراد کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ میرج ہال حکام کے مطابق متاثرہ افراد پچھلے چار دن سے کام کی زیادتی کی وجہ سے شادی ہال میں ہی سورہے تھے۔



گزشتہ رات سردی کی شدت سے بچنے کے لئے کمرے میں کوئلے جلا کر سوئے، صبح خلاف معمول نہ جاگنے پر جب انتظامیہ نے دروازہ توڑا تو دو افراد مردہ حالت اور تین بے ہوش پائے گئے، بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،لواحقین نے لاشوں کاپوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.