تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:19

فیصل آباد : چائے کا ہوٹل لوگوں سمیت سیل

اے آر وائی - فیصل آباد مین ایکسائز آفیسر نے اختیارات کا بے استعمال کرتے ہوئے چائے کا ہوٹل لوگوں سمیت سیل کردیا ۔ دکان میں قیدافراد کو اٹھارہ گھنٹوں بعد بازیاب کرایا گیا۔



فیصل آباد کے علاقے ڈرم والاں چوک میں ٹیکس گردی کا انوکھا واقعہ پیش آیا، پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر انکم ٹیکس آفیسر محمد حسین نے چائے کے ہوٹل کولوگوں سمیت سیل کردیا،ہوٹل کے مالک شاہد نے بتایا کے محمد حسین نے اس سے ٹیکس کے بدلے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی، شاہد کے انکار پر محمد حسین طیش میں آگیااورپولیس کی موجود گی میں دکان کو وہاں بیٹھے چائے پینے والوں سمیت سیل کردیا۔



واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ کھڈریاں والہ کو ملنے پر اٹھارہ گھنٹے بعد دکان میں محبوس افراد کر بازیاب کرایا گیا، بازیاب ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.