30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:58
شاہ زیب نامی نوجوان کےقتل کیخلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ
اے آر وائی - کراچی پریس کلب کے سامنے شاہ زیب نامی نوجوان کی بہیمانہ قتل کے خلاف سول سوسائٹی نے مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں سول سوسائٹی،اراکین رابطہ کمیٹی، نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ قاتلوں کی عدم گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ دادو کے رہائشی شاہ رخ جتوئی کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے شاہ زیب کے بیہمانہ قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیروں کی سفاک اولادوں نے مسلح دہشت گردساتھیوں کے ساتھ ملکرشاہ زیب کوبیدردی سے قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو بااثر وڈیروں کی اولادیں ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جا رہا الطاف حسین نے شاہ زیب کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔