30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:58
میرپورخاص:ٹریفک حادثہ ،3بچےجاں بحق،2افرادزخمی
اے آر وائی - میرپورخاص میں ٹریفک حادثے میں تین بچے جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے ۔ سندھڑی روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی گدھاگاڑی پر چڑھ گئی ، جس کے نتیجے میں تین بچے بارہ سالہ جمنا، آٹھ سالہ تاراچنداورچودہ سالہ مکیش موقع پر ہلاک، ، جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ۔ ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا ۔
واقعے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، بچوں کا تعلق نواحی گاؤں ناریجو سے بتایا جاتا ہے ۔