31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:58
کراچی کےعلاقےبزرٹہ لائن میں تصادم،ایک شخص ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے بزرٹہ لائن میں رات گئے دو گروپوں میں مصلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالستار کے نام سے ہوئی واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی،رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک مکان تین دکانیں دو گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل کو نظر آتش کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا فائرنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شاہراہ فیصل پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
علاقہ مکیوں کا مطالبہ تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،کچھ دیر احتجاج کے بعد علاقہ مکین منتشر ہوگئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔