31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:7
فیصل آباد:مبینہ ڈکیتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی درگت
اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مبینہ طورپر ڈکیتی کرنے والے دو پولیس اہلکار پکڑے گئے ، عوام نے خوب درگت بنائی۔
سمن آباد کے رہائشی مصطفیٰ اور عثمان کا کہنا ہے کہ وہ خریداری کیلئےبازارجارہےتھےکہ راستے میں انہیں دو افراد نے روکا اور گن پوائنٹ پر ان کی تلاشی شروع کردی۔موٹرسائیکل چھیننے کی بھی کوشش کی ،شورمچانے پرلوگ اکھٹاہوگئے۔
لوگوں نے مبینہ ڈاکوؤں کےہاتھوں میں اسلحہ دیکھ کر ان کی دھلائی کردی۔ بعدمیں معلوم ہوا کہ وہ دونوں ڈاکو نہیں بلکہ تھانہ سمن آباد کے پولیس اہلکار تھے۔پکڑےگئےاہلکاروں کاکہناہےکہ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر علاقہ ایس ایچ او نے ان کی ڈیوٹی لگائی تھی،اوروہ فرائض کی انجام دہی کےدوران لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سادہ لباس اہلکاروں کو مشتعل افراد سے چھڑایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکاروں نے دونوجوانوں کو شک کی بنا پرروکاتھا،جس کےباعث واقعہ پیش آیا۔