31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
کراچی: ڈبل سواری پر شام سے 3جنوری تک پابندی
اے آر وائی - کراچی میں نئے سال کے موقع پر آج شام پانچ بجے سے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی جو تین جنوری تک برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے دیا گیا کراچی کے شہریوں کو نئے سال کاتحفہ ڈبل سواری کی پابندی لگا کر دیا ہے۔ شہری اس سہولت سے تین جنوری تک محروم رہیں گے ۔ محکمہ داخلہ نے نئے سال کی آمد پر فائرنگ کی روک تھام کے لئے اسلحے کی نمائش اورہوائی فائرنگ پربھی پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جبکہ پٹاخے پھوڑنے اور سائیلنسر نکلی موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ایئر کی وجہ سے رات نو بجے سے بوٹ بیس ، مائی کلاچی اور بلاول ہاؤس جانیوالی چورنگی کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا۔ ڈیفنس جانے والوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔