تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:18

شاہ زیب قتل کیس،ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان شاہ زیب کے قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔



ڈی ایس پی اورنگزیب کے جواں سال بیٹے شاہ زیب کو چھ روز قبل ڈیفنس فیز فائیو میں مبارک مسجد کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شاہ زیب کے قتل کے الزام میں پولیس نے دو روز کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.