31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:8
لاڑکانہ میں خسرے کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے
اے آر وائی - لاڑکانہ میں خسرے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں دس سے زائد بچے چانڈکا میڈیکل اسپتال میں داخل کیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چانڈکا میڈیکل اسپتال میں خسرے کے باعث ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے رہائشی دو بچے چار سالہ اقصی اور دو سالہ حسین احمد کو خسرے کے باعث گذشتہ روز چانڈکا میڈیکل اسپتال لایا گیا جہاں وہ پیر کے روز جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب رابطہ کر نے پر ایم ایس چانڈکا میڈیکل اسپتال ڈاکٹر افسر بھٹو نے رابطہ کر نے پر بتایا کے لاڑکانہ ضلع میں خسرے سے متاثرہ کو بھی مریض موجود نہیں تاہم شکار پور،جیکب آباد ،کندھ کوٹ کشمور اور قمبر شہداد کوٹ سے مریضوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال میں لایا جا رہا ہے اور چو بیس گھنٹوں کے دوران اب تک مزید دس بچوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جنہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے ۔